حزب اللہ کا اسرائیل پر حملہ

جنگ بندی خلاف ورزیوں کے جواب میں حزب اللہ کا اسرائیل پر حملہ

ویب ڈیسک: عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کے باوجود جنگ رکنے میں نہیں آ رہی، اور جنگ بندی خلاف ورزیوں کے جواب میں حزب اللہ کا اسرائیل پر حملہ کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیاں کی گئیں، اس کے بعد صیہونیوں کو جواب دیتے ہوئے حزب اللہ نے اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر جاری بیان میں لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کے جواب میں تنبیہہ کے طور پر کفر شوبا میں اسرائیلی فوجی اڈے پر دفاعی حملہ کیا ہے۔ 27 نومبر سے شروع جنگ بندی کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے لبنان پر 20 سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں، اس دوران لبنانی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
اب پہلی مرتبہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی خلاف ورزیوں کا جواب دیا گیا ہے جس کے بعد جنگ بندی کے برقرار رہنے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل کو جنگ بندی پر قائل نہیں کیا جا سکتا تو کیوں اس کی جانب سے سیزفائر کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں اسرائیل کی جانب سے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا بھی ذکر کیا ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ متعلقہ اتھارٹی اسرائیلی حملوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے، جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیل لبنان پر 20 سے زائد حملے کر چکا ہے۔ یاد رہے کہ حزب اللہ کا اسرائیل پر حملہ جنگ بندی واقعات کے باوجود صیہونیوں کی کارروائیوں کی وجہ سے کیا گیا.

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل تیار کرلی گئی