ویب ڈیسک: پاراچنار فائربندی پر عملدرآمد شروع ہو گیا، 11 روز کے جھڑپوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں پولیس و فورسز اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔
ایجوکیشن افیسر کے مطابق پاراچنار فائربندی پر عملدرآمد شروع ہوتے ہی تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، تاہم ٹل پاراچنار روڈ اور دیگر دیہاتی سڑکیں تاحال بند ہیں۔
تاجر برادری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روڈ بندش سے اشیائے خورد و نوش و پٹرول کی کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، ڈیزل اور پٹرول دستیاب نہ ہونے سے تعلیمی ادارے پھر بند ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گاڑیوں پر حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں 150 کے قریب افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، یاد رہے کہ 11 روزہ جھڑپوں میں 190 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments