پاکستان بلائنڈ ٹی20 کا عالمی چمپئن

بنگلہ دیش کو ہرا کر پاکستان بلائنڈ ٹی20 کا عالمی چمپئن بن گیا

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کو ہرا کر پاکستان بلائنڈ ٹی20 کا عالمی چمپئن بن گیا ، ایونٹ کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ بنگال ٹائیگرز کو ہرا کر پہلی بار پاکستان بلائنڈ ٹی20 کا عالمی چمپئن بنا۔
بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل مقابلہ میں قومی ٹیم نے مدمقابل بنگلا دیش کی ٹیم کو 10وکٹوں سے زیر کیا۔ گرین شرٹس نے 140 رنز کا ہدف 11 ویں اوور میں پورا کر لیا۔
یاد رہے کہ بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں:  آسٹریلیا کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان