ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں خصوصی افراد کے حقوق کے لیے واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر، تنظیم تاجران کے صدر اور سماجی شخصیات و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
خصوصی افراد کے حقوق کے لیے عملی اقدامات کی کمی کی وجہ سے خصوصی افراد کی جانب سے مایوسی کا اظہارِ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ معذور افراد کے مسائل حل کیے جائیں گے۔
تنظیم تاجران کے صدر نے کہا کہ معذور افراد کے حقوق کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے، واک میں خصوصی افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Load/Hide Comments