ویب ڈیسک: سکول طلباء احتجاج کے حوالے سے انکوائری رپورٹ حکام کو پیش کر دی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ سکول میں رہائش پذیر سٹاف و ٹیچرز نے طلباء کو احتجاج پر اکسایا۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے سرکاری سکول طلباء کے احتجاج پر محکمہ تعلیم کی انکوائری کا عمل مکمل ہو گیا، جس کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے رپورٹ محکمہ تعلیم کو ارسال کر دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طلباء احتجاج کو اکسانے میں اساتذہ اور کوارٹرز میں مقیم افراد ملوث پائے گئے، جبکہ یہ بھِی بتایا گیا کہ سکول میں رہائش پذیر سٹاف و ٹیچرز نے طلباء کو احتجاج پر اکسایا۔
انکوائری رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ طلباء سے بھی اس سلسلے میں تحقیقات کی گئیں، طلباء کے پاس احتجاج کا کوئی جواز نہیں تھا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکول میں سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کو دوسرے سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کے سکولوں کے لیے ٹائم ٹیبل میں اوقات کار کو بڑھایا تھا، تاہم سکول میں قائم غیر قانونی رہائشی کالونی کے باعث مسائل بنے۔
Load/Hide Comments