اسرائیلی جنگی جنون برقرار

جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی جنگی جنون برقرار، 11لبنانی شہید

ویب ڈیسک: جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی جنگی جنون برقرار ہے، بیروت پر ہونےوالے تازہ حملوں میں صیہونیوں کے ہاتھوں مزید 11لبنانی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی جنگی جنون برقرار ہے اور اس کی جانب سے لبنان پر اسی رفتار سے حملے جاری ہیں، دوسری جانب حزب اللہ بھی جوابی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باجود اسرائیل اور حزب اللہ ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات لگاتے ہوئے حملے کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کے بعد حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا، جس کا جواب اب اسرائیل نے لبنان میں بمباری کی صورت میں دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کی گئی تازہ بمباری میں 11 لبنانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ دونوں جانب 60 روزہ جنگ بندی معاہدہ گزشتہ ماہ ہوا تھا جو 27 نومبر سےنافذالعمل ہے۔
اس سے قبل دونوں فریقین کے مابین جنگ بندی مسئلے کا حل گردانا جا رہا تھا تاہم جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود دونوں جانب سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے.

مزید پڑھیں:  ساجد اور نعمان کی عمدہ بولنگ، کیربینز کی پہلی اننگز 137پر تمام