حج درخواستیں جمع کرانیوالے تمام امیدوار

حج درخواستیں جمع کرانیوالے تمام امیدوار کامیاب قرار

ویب ڈیسک: قرعہ اندازی کا معاملہ اب ختم، 3دسمبر تک حج درخواستیں جمع کرانیوالے تمام امیدوار کامیاب قرار دیدیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری حج سکیم کے لیے درخواستیں جمع کروانے والے تمام امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا۔ 3دسمبر تک حج درخواستیں جمع کرانیوالے تمام امیدوار کامیاب قرار دے دیئے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حج کے لیے اب قرعہ اندازی نہیں ہوگی، یہ معاملہ اب ختم ہو گیا، سرکاری سکیم کے تحت تاحال 63400 سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں، تاہم سرکاری حج کیلئَے 89ہزار 605 کا کوٹہ رکھا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اب بھی سرکاری سکیم کے تحت درخواستوں میں سے تقریباً 26 ہزار افراد نے درخواستیں جمع نہیں کروائیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت: چیف منسٹر عوامی سپورٹس گالا کی تقریبات شروع