خیبرپختونخوا کابینہ کا الیکشن کمیشن کیخلاف

مخصوص نشستیں: خیبرپختونخوا کابینہ کا الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں کے معاملے پر خیبرپختونخوا کابینہ کا الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ، سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملد رآمد نہیں ہو رہا۔
تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں کے معاملے پر صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جائے گی، خیبرپختونخوا کابینہ نے اس سلسلے میں ای سی پی کیخلاف درخواست دائر کرنے کی منظوری دے دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے ک ہسپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملد رآمد نہیں ہو رہا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے رواں سال 12 جولائی کو مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا گیا تھا۔
پٹیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 8 فروری کو عام انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا میں تاحال سینیٹ کا الیکشن منعقد نہیں ہوا۔ خیبرپختونخوا میں سینیٹ کا الیکشن مخصوص نشستوں کے فیصلے سے جڑا ہوا ہے، سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی نہیں، قومی اسمبلی بھی مخصوص نشستوں کے بغیر نامکمل ہے۔
یاد رہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر خیبرپختونخوا کابینہ کا الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ، سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملد رآمد نہیں ہو رہا۔

مزید پڑھیں:  بگن فائرنگ، واپس ہونیوالی گاڑیوں کو مقامی افراد نے لوٹ لیا