تاریخ میں7دن کی توسیع

حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں7دن کی توسیع کردی گئی

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں مزید 7دن کی توسیع کردی گئی ہے ۔
ترجمان وفاقی وزارت مذہبی امورنے کہا کہ دور دراز علاقوں میں حج درخواستوں کے داخلے میں مشکلات کے باعث حج درخواستوں میں توسیع کی جا رہی ہے ۔
توسیع کے بعد اب سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں 10 دسمبر تک نامزد بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔
وزیرمذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائیگی اورسمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک اسپانسرشپ کی رقم لازمی جمع کروا دیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپانسرشپ اسکیم میں موصول درخواست گزاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔
وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ وزارت کی ویب سائٹ پر آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے حج درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے اور عازمینِ حج کو نئی ہدایات کے لیے پاک حج موبائل ایپ ڈان لوڈ کر نے کا کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹل پارا چنار روڈکو محفوظ بنانے کیلئے پولیس اہلکاروں کی بھرتی شروع