وزیراعظم ریاض پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف اپنے2روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورے پر سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے۔
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبد العزیز نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
اس موقع پر سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد فاروق، پاکستانی و سعودی اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیرِ اعظم سعودی عرب، فرانس، قزاقستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے منعقدہ ون واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، اس موقع پر شہباز شریف شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر کے 4اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پازیٹو