پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع

کراچی جانے والی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع پر2مسافر گرفتار

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے 2مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
بم کی اطلاع پر نجی ائیرلائن کی اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز روک لی گئی،مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کرکے مکمل سرچنگ کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2مسافروں نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو بتایا کہ وہ مذاق کر رہے تھے جس پر ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے دونوں مسافروں کو آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز سوا 3 گھنٹے تاخیر روانہ ہوئی۔

مزید پڑھیں:  چمن شہر اور مضافاتی علاقوں میں ہلکی موسلادھار بارش شروع