ملزمان کا مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ

ڈی چوک سے گرفتار 753ملزمان کا مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے 753ملزمان کو مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
اسلام آباد ڈی چوک سے 24اور 27نومبر کو احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے تحریک انصاف کے 766 کارکنوں کی عدالت میں پیشیاں مکمل ہوگئیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔
عدالت نے 753 ملزم کارکنوں کا مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا جبکہ 2ملزمان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے مقدمے سے ڈسچارج اور 11کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تھانہ حسن ابدال پولیس وین ملزمان کو عدالت سے لے کر روانہ ہوئی جبکہ پی ٹی آئی بلوچستان کے 6 روز سے لاپتہ رہنما سالار خان کاکڑ کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے حسن ابدال تھانے میں درج کیس میں سالار خان کاکڑ کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں:  ساجد اور نعمان کی عمدہ بولنگ، کیربینز کی پہلی اننگز 137پر تمام