فضل الرحمن کا حکومت مخالف تحریک

مولانا فضل الرحمن کا حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا عندیہ

ویب ڈیسک: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مدارس بل منظور نہ ہونے کی صورت میں 8دسمبر سے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔
لاہور میں جے یو آئی کے رہنما حافظ بلال درانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ حکومت نے 7دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ کیے تو 8 دسمبر کو پشاور میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ سے منظور کردہ ہمارے بل پر دستخط نہیں کر رہی، حکومت نے اپنی مرضی کی قانون سازی کر لی ہے، حکومت بتائے اس نے ابھی تک پاس کردہ مدارس بل پر دستخط کیوں نہیں کیے؟۔

مزید پڑھیں:  اوباما اور مشعل کی طلاق کی افواہیں مسکراہٹ بھری تصویر کیساتھ دفن