ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی صدر ایمل ولی خان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، اے این پی تحریک انصاف پر پابندی کے حق میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندیاں مسائل کا حل نہیں، ضروری ہے کہ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے، لیکن پی ٹی آئی کی بد قسمتی یہ ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں بھی دیگر جماعتوں کو اپنے ساتھ نہیں ملاتی۔
سابق سینیٹر نے کہا کہ ڈی چوک جنت کا ٹکڑا نہیں، پشتونوں کا یہاں آنا ممنوع ہے تو آئینی ترمیم کر کے واضح کر دیں کہ پشتون اسلام آباد نہ آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں گورنر راج کی مخالفت سب سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی کر چکی ہے۔ اے این پی تحریک انصاف پر پابندی کے حق میں نہیں۔
Load/Hide Comments