ملک سے مارشل لا ختم کرنے

جنوبی کورین صدر کا ملک سے مارشل لا ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: شدید عوامی ردعمل کی وجہ سے جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے ملک سے مارشل لا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
جنوبی کورین صدر نے پارلیمنٹ اور کابینہ سے منظوری کے بعد مارشل لا ختم کرنے کا اعلان کر دیا، یاد رہے کہ ساوتھ کورین صدر نے اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ملک میں مارشل لا نافذ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں مارشل لاء لگانے کے اعلان کے فوری بعد پارلیمنٹ کے باہر شہریوں نے شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج کیا، اس دوران مظاہرین نے صدر یونسک یول کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا امریکا کا اہم اتحادی ہے، اور ہر مشکل گھڑی میں اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی عازمین حج قربانی کی مد میں 9 ارب سے زائد کی رقم خرچ کرینگے