ویب ڈیسک: پی ایس ای میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ رواں ہفتے بھی جاری، پاکستان سٹاک سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 5ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور ہو گئی۔
ذرائع کےمطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شروع سے ہی تیزی دیکھنے میں آئی، اس دوران 700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 5ہزار 302 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران 1ہشاور 284 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
اب ایک بار پھر سے پی ایس ای میں تیزی کا رجحان پایا جا رہا ہے، اور کاروباری ہفتے کے تیسرے دن سٹاک ایکسچینج میں بلند ترین سطح بھی عبور ہو گئی ہے۔
Load/Hide Comments