ویب ڈیسک: بیروت پر بارود برسانے کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران صیہونیوں کا حزب اللہ رہنما سلمان جمعہ کو شہید کرنے کا دعویٰ بھی منظر عام پر آ گیا ہے، ان کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے لبنانی مزاحمتی تنظیم کیخلاف ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کی مزاحمتی تنظیم سلمان جمعہ نامی حزب اللہ کے اہم رہنما کو کی شہادت کا دعویٰ کیا جانے لگا ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دمشق میں حزب اللہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے اہم رہنما سلمان جمعہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سلمان جمعہ کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وہ شامی فوج میں حزب اللہ کے نمائندہ خصوصی تھے۔ اسرائیلی حملے میں سلمان جمعہ کی شہادت کے بعد ایک تباہ شدہ کار کی تصویر بھی سامنے آئی ہے، جس کو ان کی شہادت کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع نے لبنانی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر جنگ بندی ناکام ہوتی ہے تو اسرائیل حزب اللہ اور لبنانی ریاست میں فرق نہیں کرے گا، اور ان کے لئے یہ علاقہ جہنم بنا دیا جا ئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کے مکمل نفاذ کے لیے پوری قوت بروئے کار لائیں گے۔
Load/Hide Comments