ویب ڈیسک: 7 دسمبر کو مدارس بل پر دستخط نہ ہونے پر مولانا کا آگے کا لائحہ عمل دینے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ ہوئے تو اس کے اگلے دن 8 دسمبر کو پشاور میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے لاہور میں جے یو آئی کے رہنما حافظ بلال درانی نے ملاقات کی، ملاقات میں مدارس بل پر حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ 7 دسمبر کو مدارس بل پر دستخط نہ ہونے پر مولانا کا آگے کا لائحہ عمل دینے کا عندیہ دے دیا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ ہوئَ تو اس کے اگلے ہی دن آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ حکومت پارلیمنٹ سے منظور کردہ ہمارے بل پر دستخط نہیں کر رہی، اور اپنی مرضی کی قانون سازی کر لی ہے، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بتائے اس نے ابھی تک مدارس بل پر دستخط کیوں نہیں کیے؟۔
Load/Hide Comments