حکومت بغض عمران میں نسلی تعصب

جعلی حکومت بغض عمران میں نسلی تعصب پروان چڑھارہی ہے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت بغض عمران میں نسلی تعصب پروان چڑھارہی ہے، نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے، جس سے کئی طرح کے مسائل جنم لیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جعلی حکومت بغض عمران میں نسلی تعصب پروان چڑھارہی ہے، جڑواں شہروں میں پشتونوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پشتو زبان بولنے والوں کو قیدی وین میں ڈال دیا جاتا ہے، اور غریب پشتونوں کو پی ٹی آئی کارکن ظاہر کر کے ان پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔
صوبائِ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغض میں جعلی حکومت نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے، اس دوران نام نہاد قوم پرست جماعتوں نے بھی پشتونوں کی تضحیک پر چپ سادھ لی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ افغان باشندوں کی تضحیک دو پڑوّسی ممالک کے درمیان نفرتوں کو بڑھاوا دے رہی ہے، افغان ہمارے مسلمان بھائی ہیں، ان کی عزت اور ان کا تحفظ ہماری ذمہ داری بنتی ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آج جڑواں شہروں میں پشتونوں کو ظلم و جبر کا شکار بنایا جا رہا ہے، جو قطعی درست طرز عمل نہیں قرار دیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا براہ راست اثر خیبر پختونخوا پر پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہم ڈنڈا بردار نہیں، علم، امن اور ترقی کے علمبردار ہیں، مریم نواز