ویب ڈیسک: ضلع کرم میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس نفری بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئی جی خیبر پختونخوا نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
مراسلہ میں پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ کرم کی مین شاہرہ کو محفوظ اور پرامں بنایا جائے، ٹل پاراچنار روڈ کی سیکیورٹی کے لیے 400 ایکس سروس مین اہلکاروں کی بھرتی کی جائے۔
آئِ جی کی جانب سے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایکس سروس مین میں 350 سپاہی اور پچاس ہیڈ کانسٹیبل کئی پوسٹیں مرتب کی گئی ہیں، ایکس سروس مین کی بھرتی کا مقصد ٹل پاراچنار کی مین سپلائی لائن کو محفوظ بنانا ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایکس سروس مین کی بھرتی رواں اور اگلی مالی سال کے لیے کی جائے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری منظوری کے لیے وزیر اعلی کو سمری ارسال کریں، بھرتی عمل مکمل ہوتے ہی مین شاہرہ پر پولیس پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ ضلع کرم میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انسپیکٹر جنرل آف پولیس کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے.
Load/Hide Comments