امن وآمان صرف خیبرپختونخوا کا نہیں

امن وآمان صرف خیبرپختونخوا کا نہیں پورے خطے کا مسئلہ ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ امن وآمان صرف خیبرپختونخوا کا نہیں پورے خطے کا مسئلہ ہے، یہ ہمارے صوبے کا مسلہ تب کا ہے، جب روس نے افغانستان پر حملہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں، دھرنا، جلوس اور احتجاج یہ سب ایک تحریک کا حصہ ہوتا ہے، کہیں بھی احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہوں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذکرات کی بات میں نے ہی کی ہے، لیکن ابھی کوئی مذکرات نہیں چل رہے، اور مزید آگے دیکھنا ہوگا کہ میری اس بات پر آگے چل کر کیا نتیجہ نکلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں انتشاری جماعت کہا جاتا ہے، کیونکہ ہم ناجائز حکومت کے خلاف کھرے اور ڈٹے ہوئے ہیں، امن وآمان صرف خیبرپختونخوا کا نہیں پورے خطے کا مسئلہ ہے، ہمارے صوبے کا مسلہ تب بنا جب روس نے افغانستان پر حملہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا کام ہے بارڈ کی سیکیورٹی کرنا، لیکن وہ صرف بیان بازی کر کے اس ذمہ داری سے عہدہ برآ نہیں ہو سکتی، اسے عملی اقدام کرنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ کرم میں سیز فائر کروائی، گرینڈ جرگہ وہاں پر کام کر رہا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ کرم میں فریقین نے مورچے بنائے ہوئے ہیں، انھیں مسمار کرنے کا حکم دیا گیا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ گورنر کی اے پی سی میں جانے کا فیصلہ حکومت کا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹل پاراچنار مین شاہراہ آج بھی بند، اشیائے ضروریہ کی قلت