ویب ڈیسک: قلعہ عبداللہ کے قریب لیویز گاڑی پر بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ نادرا افس کے سامنے تفتیشی افسر سردار پر ہوا، جس میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم انسانی جانی نقصان نہیں ہوا۔
چمن کے علاقے قلعہ عبداللہ میں نادرا آفس کے سامنے لیویز گاڑی پر بم دھماکہ ہوا ہے، اسسٹنٹ کمشنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ شہر کی مین سیوریج لائن کی نالی میں نامعلوم تخریب کاروں نے بم نصب کیا تھا۔
وہاں پر نزدیک لیویز ہیڈکواٹر سے لیویز تفتشی آفسر لیویز گاڑی میں نکل کر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر دھماکہ ہوا، اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے فورا بعدد لیویز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا،
اس کے ساتھ ہی بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کرلیا گیا، اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، دھماکہ لیویز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی۔ یاد رہے قلعہ عبداللہ کے قریب لیویز گاڑی پر بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
![قلعہ عبداللہ کے قریب لیویز گاڑی](https://i0.wp.com/mashriqtv.pk/wp-content/uploads/qilla-abdullah.jpg?fit=800%2C450&ssl=1?v=1733313331)