ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آ گیا، اس واقعہ میں 2بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
واقعات کے مطابق ضع مالاکنڈ میں درگئ کے علاقہ گھڑی عثمانی خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ لاشیں اور زخمیوں کو درگئی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقتولین میں نظر گل، عبداللہ اور اسماعیل شاہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں جمشید احمد، کامل نواز، عرفان اللہ اور شایان شامل ہیں۔ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments