ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں آپریشن کے دوران5دہشت گرد ہلاک کردیئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 4دسمبر کو ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4دہشت گرد ہلاک جبکہ2کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ خوارج کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Load/Hide Comments