عمر ایوب کی بریت کی درخواست

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج

ویب ڈیسک: جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماء اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست بریت خارج کر دی گئی۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ریمارکس دیئے کہ ابھی مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اس لئے بریت کی درخواست قبل از وقت ہے۔
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمر ایوب کو واثق قیوم عباسی اور تنویر بٹ کے اقبالی بیان پر نامزد کیا گیا، اقبالی بیان ریکارڈ کرنیوالے مجسٹریٹ کے پیش ہونے تک درخواست منظور نہیں کی جا سکتی۔
عدالت نے کہا کہ ٹرائل اور شہادتیں پیش ہونے کے بعد صورتحال سامنے آئے گی تاہم بادی النظر میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں سنگیں الزامات ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع