5 ہزار کارکن لاپتہ

5 ہزار کارکن لاپتہ،ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں: بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پانچ ہزار کارکن لاپتہ ہیں،لاپتہ کارکنوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔
ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہناتھاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ احتجاج میں عام کارکن کی طرح شامل ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، علی امین گنڈا پور نے کبھی احتجاج میں خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیاکہ ہمارے 5 ہزار کارکن لاپتہ ہیں اس سلسلے میں ضلعی سطح پرلاپتا کارکنوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔
ان کا کہناتھاکہ ہماری تحریک پرکسی صورت گولی نہیں چلنی چاہیے تھی، مستقبل کا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر طے کریں گے، آج اپنے شہیدکارکنوں کی تعزیت کے لیے ان کے گھر آیا ہوں۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ کبھی کوئی حکومت اپنے شہریوں پر گولی نہیں چلاتی، شہدا کے خاندانوں کو کے پی حکومت معاوضہ دے گی اور ان کے بچوں کو نوکریاں بھی دے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ 190ملین پاؤنڈ کا تھا،عطاء تارڑ