ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں بے گناہ پختونوں کی بلاجواز گرفتاریوں پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو خط ارسال کردیا، جس میں اسلام آباد میں بے گناہ پختونوں کے ساتھ بلاجواز گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے ارسال کردہ خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے اقدامات انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں۔
خط کے متن کے مطابق موجودہ حالات میں نفرت کو ہوا دینے سے ملک پر طویل المدتی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
![وزیراعلیٰ کا وزیراعظم کو خط](https://i0.wp.com/mashriqtv.pk/wp-content/uploads/16-392.jpg?fit=800%2C450&ssl=1?v=1733336506)