ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس پشاور میں اے پی سی صوبائی حکومت کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ۔
کرم کے معاملے پر گورنر کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر ردعمل دیتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ کرم کے معاملات کو حل کرنے کے لیے قبائل کا گرینڈ جرگہ کرم پہنچ گیا ہے جس کے صوبائی ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے کام شروع کر دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قراردادیں منظور کرائی ہیںان حالات میں تحریک انصاف پیپلز پارٹی کے گورنر کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی میں کیسے شریک ہو۔
شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ گورنر بے اختیار ہیں اے پی سی میں شریک جماعتوں کے پاس مینڈیٹ بھی نہیں ہے،اے پی سی گورنر کی اپنی الگ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی کوشش ہے ،وفاقی حکومت مخلص ہے تو صوبائی حکومت کے اقدامات کو سپورٹ کرے۔
انہوں نے کہا کہ پختونوں کے خلاف اسلام آباد پنڈی میں کریک ڈائون افسوسناک ہے،وہاں غریب پختون مزدوری کرتے ہیں اور کئی سالوں سے آباد ہیںصرف شناختی کارڈ کی بنیاد پر کاروائی نفرتیں بڑھائیں گی ۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پختون سب سے زیادہ محب وطن ہیں سیاسی مقاصد کے لیے پختون کے خلاف کریک ڈائون ملک کے مفاد میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس نشستن گفتن اور برخاستن کے سوا کچھ نہیں ۔
Load/Hide Comments