پشاور کے تین اساتذہ کا تبادلہ کردیا گیا

طلبہ کو احتجاج پر اکسانے کاالزام ،پشاور کے تین اساتذہ کا تبادلہ کردیا گیا

ویب ڈیسک: طلبہ کو احتجاج پر اکسانے کے الزام میں پشاور کے تین اساتذہ کا تبادلہ کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے طلبہ کو احتجاج پر اکسانے کے الزام پر کارروائی کرتے ہوئے گورنمنٹ حسنین شریف ہائی سیکنڈری سکول پشاور سٹی کے تین اساتذہ کا دیگر اضلاع تبادلہ کردیا ۔
سیکرٹری محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم نے ٹرانسفر کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا کے مطابق ایس ایس اسلامیات محمدزبیر خان کو جی ایچ ایس ایس توغ بالا نوشہرہ بھجوا دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق ایس ایس اردو دلاور خان کا تبادلہ جی ایچ ایس ایس قاسم طورو مردان جبکہ ایس ایس پشتو علی رحمان کو جی ایچ ایس ایس زیارت کاکا صاحب بھجوا دیا گیا ۔
گزشتہ دنوں طلبہ احتجاج کے بعد محکمہ تعلیم کی جانب سے انکوائری میں طلبہ کو اکسانے پر اساتذہ کو مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کو سیاست میں لانے والوں کو ڈوب مرنا چاہئے، عظمیٰ بخاری