زمبابوے کو 133رنز کا ہدف

آخری ٹی20: پاکستان نے زمبابوے کو 133رنز کا ہدف دیدیا

ویب ڈیسک: پاکستان نے سیریزکے آخری ٹی 20میچ میں زمبابوے کو جیت کے لیے 133رنز کا ہدف دے دیا ۔
بلاوائیو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنائے،کپتان سلمان آغا 32، طیب طاہر 21، قاسم اکرم 20رنز بناکر نمایاں رہے۔
عثمان خان 5، صاحبزادہ فرحان 4 ، عمیر بن یوسف صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی نے 15رنز بنائے۔
عرفات منہاس 22 اور جہانداد خان 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
زمبابوے کے موزا ربانی نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  امدادی سامان کا ایک اور قافلہ سخت سکیورٹی میں بگن پہنچ گیا