تیسرے ٹی 20میں پاکستان کو شکست

زمبابوے نے تیسرے ٹی 20میں پاکستان کو شکست دیدی

ویب ڈیسک: زمبابوے نے ٹی 20سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2وکٹوں سے شکست دے دے دی ۔
آخری میچ میں زمبابوے کی جانب سے فتح حاصل کرنے کے باوجود گرین شرٹس نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنائے، کپتان سلمان آغا 32، طیب طاہر 21 ، قاسم اکرم 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔
عثمان خان 5 ، صاحبزادہ فرحان 4 ، عمیر بن یوسف صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی نے15 رنز بنائے۔
عرفات منہاس 22 اور جہانداد خان 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
میزبان زمبابوے نے پاکستان کا 133 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  رائٹ سائزنگ، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے ادارے نشانے پر آ گئے