35 ایرانی کمپنیوں پر پابندی

امریکہ نے 35 ایرانی کمپنیوں پر پابندی کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: امریکہ نے 35 ایرانی کمپنیوں پر پابندی کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے امریکی حکام نے الزام لگایا کہ غیرقانونی طور پر تیل فروخت کر کے ایران پیسہ جوہری پروگرام، میزائل اور ڈرونز کی تیاری پر لگا رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پیٹل نے پریس بریفنگ میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی کو پروان چڑھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو شام میں اپنی تخریبی سرگرمیاں بند کرنا ہوں گی۔ محکمہ مالیاتی انٹیلیجنس کے قائمقام انڈر سیکرٹری براڈلی سمتھ کا کہنا تھا کہ امریکا غیرقانونی آپریشنز میں ملوث شیڈو فلیٹس اور ویسلز کے خلاف کارروائی کیلئے متحد ہے، اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ امریکہ نے 35 ایرانی کمپنیوں پر پابندی کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے امریکی حکام نے الزام لگایا کہ غیرقانونی طور پر تیل فروخت کر کےایران پیسہ جوہری پروگرام، میزائل اور ڈرونز کی تیاری پر لگا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت، سکیورٹی کیلئے بھاری نفری تعینات