شامی صدر اور اتحادیوں کو دھچکہ

شامی صدر اور اتحادیوں کو دھچکہ، حما شہر پر باغیوں کا قبضہ

ویب ڈیسک: شامی صدر اور اتحادیوں کو دھچکہ، باغیوں کی جانب سے اہم دفاعی شہر حما پر قبضہ کر لیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی باغیوں نے جنوب میں حمص کی طرف پیش قدمی شروع کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ باغیوں کی حمص کی طرف پیش قدمی دمشق کے ساحلی علاقے سے روابط کاٹ سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دمشق اور ساحلی علاقے کا رابطہ منقطع ہونے کا امکان موجود ہے جبکہ حمص پر قبضے کے بعد باغیوں کے لیے دمشق پہنچنا کوئی مشکل نہیں، شامی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ شامی فوجیں اب بھی حما کے قریب موجود ہیں، حما میں جو کچھ ہوا وہ عارضی حکمت عملی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،مولانا فضل الرحمان