لوئرکرم میں بگن کمیٹی کا ممبر

لوئرکرم میں بگن کمیٹی کا ممبر قتل، تحقیقات شروع

ویب ڈیسک: لوئرکرم میں بگن کمیٹی کا ممبر قتل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والے ملک رئیس خان ایک سماجی کارکن بھی تھے۔ پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ لوئر کرم بگن میں فائرنگ کے باعث ایک شخص قتل کر دیا گیا، ملک رئیس خان نامعلوم افراد کے فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والے ملک رئیس خان بگن کمیٹی کے ممبر اور سماجی کارکن تھے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق جرگے سے فارغ ہو کر گھر کی طرف جاتے ہوئے نامعلوم شخص نے انہیں گولی مار دی، قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، نہ کسی گروہ نے ذمہ داری قبول کی ہے، تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ لوئرکرم میں بگن کمیٹی کا ممبر قتل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والے ملک رئیس خان ایک سماجی کارکن بھی تھے۔

مزید پڑھیں:  کم بارشیں : ملک میں خشک سالی کے خطرات منڈ لانے لگے