ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر

ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

ویب ڈیسک: ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، حالیہ پی ایس ای مندرجات میں کاروباری انڈیکس میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 29 نومبر تک 54 اعشاریہ 40 کروڑ ڈالر اضافے سے 16 اعشاریہ 6 ارب ڈالر رہے۔
اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 62 کروڑ ڈالر اضافے سے 12 ارب ڈالر رہے، جبکہ دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.6 ارب ڈالر ہوگئے۔
یاد رہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، حالیہ پی ایس ای مندرجات میں کاروباری انڈیکس میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق ہوگیا