ویب ڈیسک: مہنگائی اور بے روزگاری کے مارے عوام کیلئے بری خبر، ایک بار پھر مہنگائی کا گراف گرنے کے دعوے دعوے ہی ثابت ہوئے اور اس دوران گھی اور کوکنگ آئل مزید 20 فیصد مہنگا کر دیا گیا، اس مہنگائی کے طوفان سے جہاں ایک طرف آئی ایم ایف کی مرضی جھلکتی ہے وہیں حکومت کی بے رخی بھی عیاں ہے، جسے عوامی مسائل کا کوئی ادراک نہیں۔
دو ماہ کے دوران گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مختلف شہروں میں گھی کی فی کلو قیمتوں میں 30 روپے سے لے کر 120 روپے جبکہ کوکنگ آئل میں 50 روپے سے لے کر 150 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ پرچون سطح پر درجہ اول آئل اور گھی کی قیمت 505 روپے سے 559، درجہ دوم 440 روپے سے 500 روپے تک پہنچ گئی۔
اس حوالے سے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام مال مہنگا ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، یوٹیلٹی سٹورز پر بھی گھی کی فی کلو قیمت میں 40 جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 55 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، اس سے مہنگائی کے ستائے عوام کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔
یاد رہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے مارے عوام کیلئے بری خبر، ایک بار پھر مہنگائی کا گراف گرنے کے دعوے دعوے ہی ثابت ہوئے اور اس دوران گھی اور کوکنگ آئل مزید 20 فیصد مہنگا کر دیا گیا.
Load/Hide Comments