نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئَے پروگرام شروع

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئَے پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سکل ڈویلپمنٹ کیلئے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق پروگرام کے تحت نوجوانوں پر 11 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے، صوبے کے 60 ہزار نوجوانوں کو مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا کے 25 ہزارافراد کو مفت انٹرن شپس دی جائیں گی، صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق 42 ہزار نوجوانوں کو 80 ہزار روپے تک کی گرانٹس دی جائیں گی، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ گرانٹس دیہی علاقوں اور ضم اضلاع کے نوجوانوں کو دی جائیں گی، سرکاری ٹیکنیکل اداروں سے 37 ہزار نوجوان فارغ التحصیل ہیں جبکہ نجی ٹیکنیکل اداروں سے 36 ہزار نوجوان فارغ التحصیل ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق اب تک 806 افراد کو تربیت فراہم کی گئی ہے، گرانٹس کے لیے 312 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، تاہم 19 ہزار مرد و خواتین کو پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئَے پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ساجد اور نعمان کی عمدہ بولنگ، کیربینز کی پہلی اننگز 137پر تمام