ویب ڈیسک: روس اور شمالی کوریا کے مابین دفاعی معاہدہ نافذ العمل ہو گیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ دفاعی معاہدہ گزشتہ روز تب سے نافذ العمل ہوا، جب روس کے دارالحکومت ماسکو میں دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ کم جونگ گیو اور آندرے روڈینکو کے درمیان معاہدے کی توثیق کی دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔
یاد رہے کہ رواں سال جون میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے تھے، یہ معاہدہ دونوں ریاستوں پر کسی بھی جانب سے حملے کی صورت میں بغیر تاخیر کے فوجی مدد فراہم کرنے اور مغربی پابندیوں کی مشترکہ مخالفت کرنے کا پابند بناتا ہے۔
یاد رہے کہ روس اور شمالی کوریا کے مابین دفاعی معاہدہ نافذ العمل ہو گیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ دفاعی معاہدہ گزشتہ روز تب سے نافذ العمل ہوا.
Load/Hide Comments