اسرائیلی ظلم اور بربریت جاری

اسرائیلی ظلم اور بربریت جاری، مزید 48فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی ظلم اور بربریت جاری ہے، اس دوران مزید 48فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 فلسطینی شہید جبکہ 201 زخمی ہو گئے۔ صیہونی فورسز کی جانب سے المواسی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی گئی، اور اس سے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ بھڑک اٹھی، اس واقعات کے دوران 21 فلسطینی لقمہ اجل بنے اور درجنوں زخمی ہوئے۔
المواسی پناہ گزین کیمپ کے خیموں میں 14 سے زائد فلسطینی خاندان موجود تھے، صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں بیت لاہیہ میں 7 اور رفاہ میں 2 فلسطینی شہید ہوئے، جنوب میں رہائشی عمارت پر اسرائیل کے فضائی حملےمیں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔
یاد رہے کہ غزہ میں گزشتہ سال 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی اسرائیلی بربریت میں 44 ہزار 580 فلسطینی شہید ہوئے ہیں. اس کے ساتھ ہی غزہ میں اسرائیلی ظلم اور بربریت جاری ہے، اس دوران مزید 48فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ 1 لاکھ 5 ہزار 739 زخمی ہوچکے ہیں۔ اس دوران متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، کشتی حادثے کے 7مطلوب سمگلرز میں 5 گرفتار، 3 افغانی شامل