ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 13دسمبر کو پشاور میں عظیم الشان اجتماع کا اعلان کر دیا ہے، اس دوران اسلام آباد میں پارٹی کے حالیہ جلسے کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائَ گا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں پارٹی کی فائنل کال احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فائرنگ کے نتیجے میں پارٹی کے کم از کم 12 کارکن جاں بحق ہوئے ہیں، تاہم حکومت نے بار بار ان الزامات کی تردید کی ہے۔
ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے اپنے تازہ ترین پیغام میں عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا کہ پارٹی کے کارکن ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آمریت قائم ہو چکی ہے۔ تاہم سابق وزیر اعظم عمران خان نے 13دسمبر کو پشاور میں عظیم الشان اجتماع کا اعلان کر دیا ہے.
عمران خان نے کہا کہ ہمارے سینکڑوں کارکن لاپتا ہیں، سپریم کورٹ کو اب اس کا نوٹس لینا چاہیے اور اپنا آئینی کردار ادا کرنا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنے پیغام میں عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر پر مشتمل پانچ رکنی مذاکراتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔