اسرائیل نے فوجی آپریشن کیا تو

اسرائیل نے فوجی آپریشن کیا تو یرغمالی قتل کر دیئے جائیں گے، حماس

ویب ڈیسک: فلسطین کے مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی یرغمالیون کے حوالے سے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے فوجی آپریشن کیا تو یرغمالی قتل کر دیئے جائیں گے۔
القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جون میں نصیرات میں کیے گئے آپریشن کی طرح یرغمالیوں کو چُھڑانے کے لیے آپریشن کرنا چاہتی ہے، لیکن یہ ان کیلئے مہنگا پڑے گا۔ حماس کے عسکری ونگ کا کہنا ہے کہ جو کہا ہے اس پر انجام کی پرواز کئے بغیر عمل کریں گے۔
حماس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اسرائیل نے فوجی آپریشن کیا تو یرغمالی قتل کر دیئے جائیں گے، اگر یرغمالیوں کی جان گئی تو اس کی ذمہ داری اسرائیلی قیادت اور فوج پر عائد ہوگی۔
اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ہم حماس کے ساتھ یرغمالیوں کے بارے میں سمجھوتا کر سکتے ہیں۔ اس میں اب زیادہ وقت نہیں لگے گا، جلد ہی ہم اپنے یرغمالی آزاد کرا لیں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی خیبر پختونخوا تین روزہ دورہ پر ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے