ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا کے مقامی منتحب نمائندوں اور عوام کو خوشخبری سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے مقامی منتخب نمائندوں کیلئے پہلی بار ترقیاتی فنڈز جاری کر دیئے۔
اس حوالے سے مزید خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بندوبستی اضلاع کے منتخب نمائندوں کو 3 اعشاریہ 2 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز، جبکہ ضم اضلاع کے منتخب نمائندوں کو 374 ملین روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندے براہ راست ترقیاتی فنڈز خرچ کر سکتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے ویژن کی جانب وزیراعلی علی آمین گنڈاپور کی سرپرستی میں کامیابی کی طرف گامزن ہے۔
یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے مقامی منتخب نمائندوں کیلئے پہلی بار ترقیاتی فنڈز جاری کر دیئے۔
![مقامی منتخب نمائندوں کیلئے پہلی بار](https://i0.wp.com/mashriqtv.pk/wp-content/uploads/muzamil-aslam-16.jpg?fit=800%2C450&ssl=1?v=1733482760)