عمر ایوب کی گرفتاری توہین عدالت

راہداری ضمانت کے باوجود عمر ایوب کی گرفتاری توہین عدالت ہے، اسد قیصر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے ضلع چارسدہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ راہداری ضمانت کے باوجود عمر ایوب کی گرفتاری توہین عدالت ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چارسدہ دورہ کے موقع پر کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر عمر ایوب، راجہ بشارت، احمد چٹھہ اور عظیم الدین غیر قانونی طور پر گرفتار کئَے گئے، عمر ایوب کی راہداری ضمانت کے باوجود گرفتاری توہین عدالت ہے، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی کی راہداری ضمانت پشاور ہائی کورٹ سے منظور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راہداری ضمانت کے باوجود عمر ایوب کو گرفتار کر کے وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب عدالت کے فیصلے کی حکم عدولی کے مرتکب ہوئے ہیں، پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں ڈال کر غیرقانونی گرفتاریاں کی گئیں۔ رہائی نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ اور آئی جی کے خلاف توہین عدالت کا ریفرنس دائر کرونگا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ تجارتی جنگ شروع کرنے پر خود بھی تیار رہے، کینیڈا