صدر نے مدارس رجسٹریشن بل مسترد

صدر نے مدارس رجسٹریشن بل مسترد کرکے طبلِ جنگ بجا دیا، حافظ حمداللہ

ویب ڈیسک: جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ صدر نے مدارس رجسٹریشن بل مسترد کرکے طبلِ جنگ بجا دیا، بل کو مسترد کرنا پارلیمنٹ، جمہوریت اور آئین کے چہرے پر زوردار طمانچہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا اسی کو جمہوریت کا زبردست انتقام کہا جاتا ہے؟ کیا صدر پاکستان مسلم لیگی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں؟ بل مسترد کرنے کے ذمہ دار صدر پاکستان کے ساتھ ساتھ شہباز شریف اور بلاول بھی ہیں۔
محسوس ہو رہا ہے کہ صدر کے ہاتھوں بنایا ہوا وزیراعظم کو آؤٹ اور بیٹے کو ان کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ صدر نے مدارس رجسٹریشن بل مسترد کرکے طبلِ جنگ بجا دیا.

مزید پڑھیں:  بیرسٹر محمد علی سیف کی پیر پگاڑا سے ملاقات،عمران خان کا پیغام پہنچایا