شہری اغواء کے بعد قتل

شمالی وزیرستان میں شہری کو اغواء کرنے کے بعد قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں شر پسندوں نے شہری کو اغواء کرنے کے بعد قتل کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں پیش آیا جہاں شدت پسندوں نے شہریار ولد محمد ارشاد نامی شہری کو ہرمز اڈہ سے اغواء کیا ۔
اغواء کار وں نے شہری کو اغواء کرنے کے بعد رات بھر تشدد کانشانہ بنایا جس کے باعث اس کی جان چلی گئی ۔
پولیس کے مطابق شر پسند وںکی جانب سے مقتول کی لاش کو میر علی بازار میں پھینک دیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  عمران اور بشری کیخلاف 190ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائیگا