امن وامان کی صورتحال مخدوش

گورنر خیبر پختونخوا کا پختونوں کیساتھ ہونےوالےسلوک پرتحفظات کا اظہار

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پختون دہشت گرد نہیں ہے ۔
مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبہ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، حکومت بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں۔
گورنر نے کہا کہ بشریٰ بی بی رونا رو رہی تھی مجھے ڈی چوک میں اکیلا چھوڑا گیا ان کا بیان سن کر دکھ ہوا ، انہیں سب اکیلا چھوڑ کر گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ میں امن و امان کے قیام کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی مگر صوبائی حکومت نہیں آئی ،پی ٹی آئی قیادت صوبائیت کارڈ نہ کھیلے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کی کچھ باتیں درست اور کچھ غلط ہیں ، وزیراعلیٰ نے کہا ہم ڈی چوک سے ہٹیں گے نہیں لیکن پھر وہ بھاگ گیا ۔
گورنر خیبر پختونخوا نے اسلام آباد اور پنجاب میں پختونوں کے ساتھ سلوک پر تحفظات کرتے ہوئے کہا کہ ہر پختون دہشت گرد نہیں نہ ہی ہر پختون نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اچھے اور برے لوگ ہرجگہ ہوتے ہیں پختون کے ساتھ سلوک پر ڈپٹی وزیراعظم سے بات ہوئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کو کرپشن و منی لانڈرنگ پر نہیں ،فلاحی منصوبے پر سزا دی گئی: بیرسٹر سیف