ونٹر پیکج کی منظوری

نیپرا نے بجلی صارفین کے لئے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی صارفین کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے ونٹرپیکیج کی منظوری دے دی۔
نیپرا کے مطابق ونٹرپیکیج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں استعمال ہونے والے اضافی یونٹ کی قیمت 26روپے7 پیسے ہوگی اور اس کی میعاد 3مہینے دسمبر تا فروری تک ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق ونٹرپیکیج سے صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین بھی فائدہ حاصل کرسکیں گے، وفاقی حکومت کی درخواست میں صنعتی نیٹ میٹرنگ اورویلنگ صارفین شامل نہیں کیے گئے تھے،ریلیف یا کمی صارفین کو دسمبر کے بلوں میں فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب نیپرا کی جانب سے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 14پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل تیار کرلی گئی