موجودہ حکومت آئینی نہیں

موجودہ حکومت آئینی اور قانونی نہیں، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آئینی اور قانونی نہیں بلکہ ایک زبردستی والی حکومت ہے ۔
صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا میںحکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے بس کرسی پر بیٹھنے کو کافی سمجھتے ہیں،گورنر کو کیوں اجلاس بلانا پڑا کیونکہ ایگزیکٹو اس صلاحیت سے محروم ہے۔
سربراہ جمعیت نے کہا کہ ملک میں الیکشن دھاندلی زدہ تھے ، موجودہ حکومت غیر قانونی و غیر آئینی ہے، بس زبردستی والی حکومت ہے، اگر کوئی تبدیلی آئے گی تو ہم اسکا حصہ نہیں ہونگے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں اگر کوئی تبدیلی آئیگی تو ہم اس ہر گز حصہ نہیں بنیں گے ۔
مولانا فضل الرحمان مزید کہا کہ گورنر کے بس کی بات بھی نہیں یے ہم تمام سٹیک ہولڈرز اور مذہبی جماعتوں کیساتھ مل کر حکمت عملی بنائیں گے۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے ابھی لانگ مارچ کا فیصلہ نہیں کیا، مدارس کے معاملے پر فیصلہ قوت سے کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

مزید پڑھیں:  ساجد اور نعمان کی عمدہ بولنگ، کیربینز کی پہلی اننگز 137پر تمام