ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کردیا، سات رکنی آئینی بینچ 9دسمبر کو سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا، جسٹس امین الدین خان نے از نوٹس کی سماعت کیلئے سات رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا۔
سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 9 دسمبر کو ارشد شریف ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔
Load/Hide Comments