ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا میں قصہ پارینہ بن چکی ہے، بلاوجہ بھٹو خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کو دوبارہ زندہ کرنے کی ناکام کوشش نہ کریں، گورنر ہاوس میں پیپلز پارٹی کی حنوط شدہ لاش موجود ہے۔
انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا میں قصہ پارینہ بن چکی ہے، اے پی سی بھی پیپلز پارٹی میں نئی روح پھونکنے کی ناکام کوشش تھی، ان کا کہنا تھا کہ بلاو جہ بھٹو سندھ کے ڈاکوؤں کو لگام دیں، انہیںخیبر پختونخوا کی فکر نہیں کرنی چاہئے ، سندھ حکومت کی پشت پناہی میں کچے کے ڈاکووں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھی ہے.
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ کے حکمران کچے کے ڈاکوؤں کے کاروبار میں برابر کے شریک ہیں، دوسری طرف تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ حکمران قومی دولت لوٹنے میں مصروف ہیں. ھکام کو اس جانب بھی توجہ دینی چاہئے.
Load/Hide Comments